مقامی ۲۱ جولائی ۲۰۲۶

قلات میں دو نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد، تحقیقات شروع

قلات (ویب نیوز)قلات کے علاقے ریج سے دو نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق مقتولین کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا اور فرار ہو گئے۔ لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد شناخت کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال قلات منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔