مقامی ۴ ستمبر ۲۰۲۶

قلات اور بھاگ کچھی میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں قابلِ تحسین ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(ویب نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قلات میں سیکیورٹی فورسز جبکہ بھاگ کچھی میں بلوچستان پولیس اور اے ٹی ایف کی کامیاب کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ امن دشمن عناصر کے خلاف بروقت اور مؤثر کارروائیاں ریاست کے مضبوط عزم کی عکاس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد بلوچستان کے امن، ترقی اور خوشحالی کو نقصان پہنچانے میں کامیاب نہیں ہوں گے، دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوم کی مشترکہ جنگ ہے اور عوام و ریاستی ادارے متحد ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ امن دشمن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی، جبکہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔