کوئٹہ (ویب نیوز) قطر کے میں واقع گیس کمپلیکس میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں پاکستانیوں سمیت 15 افراد جاں بحق ہو گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق قطر کے وزیر توانائی نے صحافیوں کو بتایا کہ جاں بحق افراد کا تعلق پاکستان اور بھارت سے ہے، جبکہ زخمیوں میں قطر، پاکستان، بھارت، نیپال، بنگلادیش، کینیا، تنزانیہ، گنی اور نائجیریا کے شہری شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر مقامی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ قطری وزیر توانائی نے واضح کیا کہ راس لفان میں پیش آنے والا واقعہ ایک صنعتی حادثہ تھا اور اس کا تعلق کسی تخریب کاری یا جارحیت سے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کے باوجود گیس کی برآمدات اور ملکی ضروریات متاثر نہیں ہوں گی اور قطر کے پاس مقامی استعمال کے لیے وافر گیس ذخائر موجود ہیں، جبکہ ماحولیات پر بھی کسی منفی اثرات کا خدشہ نہیں۔
