کوئٹہ/کراچی (یو این اے) قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے آغا خان یونیورسٹی اسپتال میں تیزاب گردی کے واقعے میں زخمی ہونے والی ڈاکٹر ماہ نور ناصر کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے خواتین کے خلاف تشدد اور تیزاب گردی جیسے جرائم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات کسی مہذب معاشرے میں قابل قبول نہیں۔ سیدال خان نے متاثرہ خاندان سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے یقین دلایا کہ خواتین کے تحفظ اور ایسے جرائم کے سدباب کے لیے قانون پر سختی سے عمل درآمد ضروری ہے، جبکہ انہوں نے اسپتال انتظامیہ کی طبی خدمات کو بھی سراہا۔
