مقامی ۲۹ جون ۲۰۲۶

قائد حزب اختلاف سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے ساتھ مبینہ ناروا سلوک کی شدید مذمت، بلوچستان نیشنل پارٹی

کوئٹہ (ویب نیوز): بلوچستان نیشنل پارٹی نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے ساتھ مبینہ غیر آئینی اور غیر جمہوری رویے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ منتخب عوامی نمائندے کی توہین پارلیمنٹ اور آئین کی توہین کے مترادف ہے۔ پارٹی نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرکے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور منتخب نمائندوں کے آئینی حقوق کا مکمل احترام یقینی بنایا جائے۔