دنیا ۲۲ مئی ۲۰۲۶

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے رابطے میں ہیں، ایران معاہدے کی امید ہے: امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن (بین الاقوامی ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ وہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور امید ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ طے پا جائے گا۔سویڈن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پاکستان مرکزی ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ سفارتی کوششیں تیزی سے جاری ہیں۔مارکو روبیو کے مطابق امریکا کی اولین ترجیح ایران کے ساتھ معاہدہ ہے تاکہ خطے میں کشیدگی کم ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے پاس پلان بی بھی موجود ہے، کیونکہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم کو بھی اس مقصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔