پاکستان ۲۸ جولائی ۲۰۲۶

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی ارکانِ کانگریس کی ملاقات، دفاعی و اقتصادی تعاون پر تبادلۂ خیال

راولپنڈی (ویب نیوز): چیف آف ڈیفنس فورسز، آرمی چیف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں امریکی کانگریس کے وفد نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وفد میں امریکی ریاست مونٹانا سے رکن کانگریس رائن کیتھ زنکے اور واشنگٹن سے مائیکل جیمز شامل تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، دوطرفہ دفاعی تعاون، اقتصادی روابط، نجی شعبے کے اشتراک اور تجارتی تعلقات کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کی اقتصادی صلاحیتوں اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے جاری اصلاحات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پائیدار علاقائی استحکام کی بنیاد اقتصادی ترقی، تجارت اور علاقائی روابط میں مضمر ہے۔ امریکی وفد نے پاکستان کے علاقائی استحکام اور معاشی ترقی میں کردار کو سراہتے ہوئے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔