پاکستان ۲۶ اگست ۲۰۲۶

فضل الرحمان سے اپوزیشن کے اتحاد میں خطرے کی کوئی بات نہیں، طارق فضل چوہدری

اسلام آباد( ویب نیوز) وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں اپوزیشن کا اتحاد حکومت کے لیے کسی خطرے یا پریشانی کا باعث نہیں، جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امید ہے مولانا فضل الرحمان کی چھتری تلے اپوزیشن پارلیمانی آداب سیکھے گی، اس موقع پر پی ٹی آئی کے شفقت عباس اعوان نے کہا کہ فی الحال وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی کوئی بات نہیں ہو رہی، جبکہ پیپلز پارٹی کی ناز بلوچ نے الزام عائد کیا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت بھی تحریک انصاف کی حکومت کی طرح انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے اور اسے اپنی پالیسی پر غور کرنا ہوگا۔