کوئٹہ( ویب ڈیسک)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماوں نے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی اور ناقص طرز حکمرانی نے تمام اداروں کو مفلوج بنادیا ہے، عوام کی خدمت پر مامور ادارے اس وقت کھوکھلے ہوچکے ہیں، تعلیم، صحت، روزگار، پینے کے صاف پانی، بیروزگاری، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، گیس پریشر کی کمی وبندش،صفائی کے ناقص نظام، چوری ڈکیتی، اغوا برائے تاوان کی وارداتوں، امن وامان کی ابتر صورتحال ودیگر مسائل نے عام شہری کو شدید ذہنی کوفت کا شکار بنادیا ہے۔ عوام کے مسائل کے حل کے لیے پارٹی کے ہرکارکن نے اپنی ذمہ داریوں کو بروقت اور سنجیدگی سے ادا کرنے ہوں گے۔ منظم سیاسی تحریک اور مضبوط تنظیم ہی ہماری بقا کی ضامن ہے۔ سٹی تحصیل سے مربوط پشتون مینہ علاقائی یونٹ کانفرنس کی صدارت تحصیل سیکرٹری نے کی۔ کانفرنس سے صوبائی سینئر نائب صدر وضلع کوئٹہ کے سیکرٹری سید شراف آغا، ضلع آفس سیکرٹری نصیب اللہ نیازی، ضلع ایگزیکٹیوز جبار ہمدرد، ڈاکٹر حبیب اللہ کاکڑ، غلام اولس یار، علی محمد پانیزئی، نیاز کاکڑ، صادق عسکر، تحصیل سینئر معاون سیکرٹری شکور افغان اور عبید اللہ خان نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں علاقائی سیکرٹری سمیع اللہ کاکڑ، سینئر معاون سیکرٹری بشیر احمد صالحزئی، سردار محمد عدوزئی عصمت اللہ اطلاعات سیکرٹری، مالیات سیکرٹری، ڈاکٹر جمال کاکڑ رابطہ سیکرٹری،محمود خان، مشرف، عبدالباری، عزیز کاکڑ معاونین منتخب ہوئے۔ صدر تحصیل سے مربوط شابو پائند خان علاقائی یونٹ کانفرنس کی صدارت تحصیل صدر کے سیکرٹری نعیم پیر علیزئی نے کی۔ کانفرنس سے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سردار ادریس خان بڑیچ، ضلع سینئر معاون سیکرٹری سعید خان کاکڑ، ضلع ایگزیکٹیوز بشیر خان کاکڑ، ضلع کمیٹی کے اراکین سردار بہادر خان موسی خیل، عصمت خان ترین، علاالدین خان اچکزئی نے خطاب کیا۔جبکہ سٹیج کے فرائض تحصیل سینئر معاون سیکرٹری راحت بازئی نے سرانجام دیئے۔ کانفرنس میں جمیل خان اچکزئی علاقائی سیکرٹری، مطیع اللہ بڑیچ سینئر معاون سیکرٹری،محمود افغان، باسط آغا، نواب خان،سعید خان بابئی، بشیر خان معاونین منتخب ہوئے۔ مقررین نے شابو پائند خان اور پشتون مینہ علاقائی یونٹس کے منتخب کابینہ کو مبارک بادپیش کرتے ہوئے بجا طور پر یہ امید کی وہ علاقائی یونٹس میں مکمل فعالیت کرتے ہوئے اپنے تنظیمی سیاسی سرگرمیوں کو دوبالا کرینگے اور عوام کو پارٹی صفوں میں شامل کرکے جاری قومی سیاسی جمہوری دجدوجہد کو مزید تقویت بخشے گے۔
