تازہ ترین ۶ جولائی ۲۰۲۶

عوام دوست، شفاف اور جدید عدالتی نظام ہماری اصلاحاتی ترجیح ہے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

اسلام آباد(ویب نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ عدلیہ کا اصلاحاتی ایجنڈا ایسا نظامِ انصاف تشکیل دینا ہے جو عوام دوست، شفاف، جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ اور مؤثر ہو تاکہ عوام کو بروقت اور آسان انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے سپریم کورٹ میں “اڑان اوورسیز پاکستانیز سمر سکالرز پروگرام 026” کے وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ ضلعی عدلیہ انصاف کی فراہمی کا بنیادی ستون ہے، جبکہ ڈیجیٹل کورٹ سروسز، نیشنل جوڈیشل اینالیٹکس ڈیش بورڈ، پبلک فیسلیٹیشن سینٹر، اوورسیز لٹیگنٹس فیسلیٹیشن سیل اور دیگر اصلاحات کے ذریعے عدالتی نظام کو مزید مؤثر اور شفاف بنایا جا رہا ہے۔