کوئٹہ(ویب نیوز)عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کی صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کی زیر صدارت کوئٹہ پریس کلب میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا مرکزی ایجنڈا صوبے میں امن و امان اور دہشت گردی کی حالیہ صورتحال تھا، جس پر مجلس عاملہ کے ارکان نے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور موجودہ سیکیورٹی حالات پر اپنے خیالات اور تجاویز پیش کیں۔
