تازہ ترین ۶ جولائی ۲۰۲۶

عبداللطیف خان کاکڑ بلوچستان کے نئے ایڈووکیٹ جنرل مقرر

کوئٹہ (ویب نیوز)گورنر بلوچستان نے سپریم کورٹ کے سینئر وکیل عبداللطیف خان کاکڑ کو فوری طور پر ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان مقرر کر دیا ہے۔ محکمہ قانون و پارلیمانی امور کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وہ حکومت بلوچستان کے چیف لا آفیسر کی حیثیت سے آئینی، قانونی اور عدالتی معاملات میں حکومت کو قانونی مشاورت فراہم کریں گے اور بلوچستان ہائی کورٹ، سپریم کورٹ سمیت دیگر عدالتی فورمز پر حکومت کی نمائندگی کریں گے۔ قانونی حلقوں نے اس تقرری کو بلوچستان کے قانونی نظام کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔