کوئٹہ (عالمی ڈیسک)انسٹیٹوٹ آف انٹرنیشنل فنانس کی تازہ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ عالمی معیشت ایک زیادہ محدود، غیر یقینی اور پیچیدہ مرحلے میں داخل ہو رہی ہے.رپورٹ کے مطابق دنیا کو اس وقت بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت، غیر مستحکم سپلائی چینز اور سخت مالیاتی و قرض شرائط جیسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، جس کے باعث عالمی اقتصادی دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔آئی آئی ایف نے کہا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانا مسلسل مشکل ہوتا جا رہا ہے جبکہ توانائی کی قیمتوں میں وقتی استحکام کے باوجود جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے اثرات اضافی لاگت کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ آئندہ عرصے میں مہنگائی اور بلند شرحِ سود کی صورتحال برقرار رہ سکتی ہے، جس سے عالمی ترقی کی رفتار مزید سست ہو سکتی ہے۔.
