تازہ ترین ۲۶ جولائی ۲۰۲۶

طلبا اپنے بنیادی مطالبات نہ بھولیں، راہول گاندھی.

کوئٹہ(ویب نیوز) بھارت کی پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ طلبا کو اپنے دو بنیادی مطالبات ہرگز فراموش نہیں کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کی جانب سے احتجاج ختم کرنے کے اعلان کے بعد کہا کہ پہلا مطالبہ طلبا پر حملوں، تشدد اور انہیں نشانہ بنانے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہے، جبکہ دوسرا مطالبہ یہ ہے کہ اس نظام کے اصل ذمہ دار وزیر اعظم نریندر مودی بھارتی طلبا سے معافی مانگیں۔ راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ بھارت کا تعلیمی نظام اندر سے کھوکھلا ہو چکا ہے اور انہیں حکومت کے وعدے پورے ہونے کی امید کم ہے، تاہم آئندہ صورتحال کا انتظار کیا جائے گا۔