تازہ ترین ۶ جولائی ۲۰۲۶

طالبان رجیم میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، مقامی کمانڈر قتل

کابل(ویب نیوز) افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے ضلع چپرحار میں طالبان کے ایک مقامی کمانڈر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقتول کمانڈر کی شناخت مسافر کے نام سے ہوئی، جو چھٹی پر اپنے گھر آیا تھا۔ طالبان حکام نے واقعے کے بعد مقتول کے سگے بھائی کو گرفتار کر لیا ہے۔ مبصرین کے مطابق طالبان کمانڈروں پر بڑھتے حملے اندرونی اختلافات، مقامی مزاحمت اور خراب سیکیورٹی صورتحال کی عکاسی کرتے ہیں۔