تازہ ترین ۱۷ ستمبر ۲۰۲۶

طائف میں حوثی ڈرون حملہ ناکام، ملبہ گرنے سے یمنی شہری جاں بحق، پاکستانی زخمی

کوئٹہ(ویب نیوز) سعودی عرب کے شہر طائف میں فضا میں تباہ کیے گئے ایک ڈرون کا ملبہ گرنے سے ایک یمنی شہری جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے، جن میں ایک پاکستانی شہری بھی شامل ہے۔ سعودی محکمہ شہری دفاع کے مطابق ڈرون کو فضا میں تباہ کیا گیا تاہم اس کا ملبہ طائف میں گرنے سے متعدد عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ڈرون حوثیوں کی جانب سے داغا گیا تھا، جبکہ زخمی پاکستانی شہری کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ دوسرے زخمی کی قومیت ظاہر نہیں کی گئی۔ حکام کے مطابق واقعے کے بعد ہنگامی اور حفاظتی اقدامات نافذ کرکے صورتحال کی نگرانی اور نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔