کوئٹہ(صداقت انٹرنیشنل نیوز )پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء و رکن بلوچستان اسمبلی شیخ زرک خان مندوخیل نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت ہمارا فرض ہے اور ہم ہر ممکن وسائل بروئے کار لا کر اپنے حلقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے بلوچستان کے مسائل کا حل صرف سنجیدہ اور مستقل مزاج قیادت کے ذریعے ہی ممکن ہے، اور وہ اس مشن کے لیے پرعزم ہیں’یہ بات انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی’ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کو ترقی یافتہ صوبہ بنانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے وفاقی حکومت نے بلوچستان کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور بلوچستان کے لیے مزید فنڈز مختص کیے جارہے ہیںتاکہ ترقی کا عمل مزید تیز ہو سکے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے اور ترقیاتی منصوبوں کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جا رہا ہے صوبے میں پائیدار ترقی اور عوامی فلاح و بہبود ان کی اولین ترجیح ہے’ انہوں نے کہاکہ ماضی میں بلوچستان کو نظر انداز کیا گیا، تاہم موجودہ حکومت صوبے کی محرومیوں کے ازالے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے متعدد منصوبے شروع کیے جا چکے ہیں جن کے مثبت نتائج جلد سامنے آئیں گے انہوں نے کہا کہ ان کے حلقے میں سڑکوں کی تعمیر، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور بجلی کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ہم عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہے ہیںشیخ زرک خان مندوخیل نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے دن رات محنت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا بھی ان کی ترجیحات میں شامل ہے تاکہ صوبے کا مستقبل محفوظ بنایا جا سکے’ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومت کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ترقی کا یہ سفر تیزی سے جاری رہ سکے اور بلوچستان کو ایک خوشحال صوبہ بنایا جا سکے۔
