تازہ ترین ۱۸ جون ۲۰۲۶

صدر ٹرمپ اور صدر پزشکیان ممکنہ طور پر امن معاہدے پر دستخط کریں گے

کوئٹہ (ویب نیوز) ) ایران کی وزارتِ خارجہ کے ایک حالیہ بیان کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر پزشکیان جنگ کے خاتمے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ممکنہ امن معاہدے پر دستخط کر سکتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جاری سفارتی رابطوں کے نتیجے میں مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اس سے قبل صدر ٹرمپ نے بھی عندیہ دیا تھا کہ وہ ممکنہ طور پر جمعہ کے روز سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی تقریب میں شرکت کے لیے رک سکتے ہیں جہاں امن معاہدے پر دستخط متوقع ہیں۔