پاکستان ۳ جون ۲۰۲۶

صدر زرداری کی حکومت ختم نہ کی جاتی تو دیامر بھاشا ڈیم مکمل ہو چکا ہوتا، بلاول بھٹو زرداری

کوئٹہ( ویب نیوز)چیئرمین ول بھٹو زرداری نے دیامر میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر رداری کی حکومت سازش کے تحت ختم نہ کی گئی ہوتی تو آج مکمل ہو چکا ہوتا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت دیگر ترقیاتی منصوبوں سے قبل دیامر بھاشا ڈیم کی تکمیل کو ترجیح دے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کے لیے اس وقت دیامر بھاشا ڈیم سے زیادہ اہم کوئی منصوبہ نہیں اور وزیراعظم کو اس منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے خصوصی توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے ملک میں بڑے ترقیاتی منصوبوں اور سی پیک کی بنیاد رکھی، جس سے بعد کے ترقیاتی منصوبوں کی راہ ہموار ہوئی۔ انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام سے اپیل کی کہ وہ 7 جون کو اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کریں اور کہا کہ پاکستان کی ترقی گلگت بلتستان کی ترقی سے وابستہ ہے۔