پاکستان ۱۹ مئی ۲۰۲۶

صدر الہام علیوف کی قیادت میں آذربائیجان کی ترقی قابل تحسین، مریم نواز

باکو (ڈیلی صداقت انٹرنیشنل نیوز)** وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ صدر کی قیادت میں آذربائیجان کی ترقی قابل تحسین ہے۔ باکو میں ورلڈ اربن فورم سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں جامع اقدامات کے ذریعے مختلف چیلنجز پر قابو پاتے ہوئے ترقی کی جانب بڑھ رہے ہیں، جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید انفرااسٹرکچر کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب میگا پروجیکٹ کے تحت صفائی کا مؤثر نظام متعارف کرایا گیا ہے اور پنجاب اکنامک رجسٹری سروے کا آغاز بھی کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے مزید بتایا کہ ماڈل ویلیج پروگرام کے تحت صوبے کے 2 ہزار دیہات کو جدید سہولتوں سے آراستہ کیا جا رہا ہے تاکہ دیہی علاقوں کو مساوی ترقی کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔