مقامی ۴ جولائی ۲۰۲۶

صحبت پور میں صحافیوں کی گرفتاری اور مقدمات کے اندراج کی مذمت، فوری رہائی کا مطالبہ

بختیارآباد (یو این اے) بختیارآباد پریس کلب نے صحبت پور میں عوامی پریس کلب کے صدر حوران خان جکھرانی، جنرل سیکریٹری عبدالغفار سومرو کی گرفتاری اور دیگر صحافیوں و سماجی کارکنوں کے خلاف مقدمات کے اندراج کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے آزادیٔ صحافت پر حملہ قرار دیا ہے۔ پریس کلب کے عہدیداروں نے کہا کہ صحافیوں کو جھوٹے مقدمات کے ذریعے دبانے کی کوششیں ناکام ہوں گی اور صحافی حقائق کی نشاندہی سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان، آئی جی پولیس اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ گرفتار صحافیوں کو فوری رہا کرکے مقدمات واپس لیے جائیں، بصورت دیگر احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔