تازہ ترین ۲۱ جولائی ۲۰۲۶

صحافیوں کے حقوق اور پرنٹ میڈیا کے استحکام کے لیے جدوجہد جاری رہے گی، بلوچستان میڈیا فورم

کوئٹہ (ویب نیوز): بلوچستان میڈیا فورم کے صدر قیوم بلوچ اور دیگر رہنماؤں نے کہا ہے کہ کارکن صحافیوں، نامہ نگاروں اور میڈیا ورکرز کے حقوق کے تحفظ، آزادیٔ صحافت اور پرنٹ میڈیا کے فروغ کے لیے ہر ممکن جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کو تحفظ، بروقت تنخواہیں، انشورنس اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں۔