تازہ ترین ۲۳ جولائی ۲۰۲۶

شہید سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ سپردِ خاک، اعلیٰ حکام کی شرکت۔

کوئٹہ (سرکاری خبر)مستونگ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی نماز جنازہ کوئٹہ میں ادا کرنے کے بعد انہیں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ اور تدفین میں صوبائی وزراء، مشیران، اراکین اسمبلی، اعلیٰ سول و عسکری حکام، عدلیہ، وکلاء اور معززینِ علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر شہید کی قانون کی بالادستی کے لیے خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور حکومت بلوچستان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انجام تک پہنچایا جائے گا جبکہ صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی۔