کوئٹہ (ویب نیوز) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ نے پولیس اور ایگل اسکواڈ کی جانب سے شناختی کارڈ چیکنگ کے دوران شہریوں کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے اور غیر مناسب رویے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس عمل کو فوری طور پر روکا جائے۔ پارٹی نے کہا کہ شہریوں کے بنیادی آئینی حقوق کا احترام کیا جائے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کریں۔ بیان میں بڑھتے ہوئے جرائم پر بھی تشویش ظاہر کرتے ہوئے صوبائی حکومت اور پولیس حکام سے واضح ضابطہ اخلاق بنانے اور شہریوں کے ساتھ باوقار رویہ اختیار کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
