کوئٹہ (ڈیلی صداقت انٹرنیشنل) شمالی وزیرستان کے علاقے شیواہ میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ اینڈ سینیٹائزیشن آپریشن کے دوران 22 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کارروائی 17 مئی سے جاری ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا جبکہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔بیان کے مطابق دہشتگرد مقامی آبادی کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے رہے، تاہم سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا مکمل محاصرہ کر کے کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ “عزمِ استحکام” کے تحت ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی اور امن دشمن عناصر کے خلاف بلاامتیاز ایکشن لیا جائے گا۔
