تازہ ترین ۱۸ جون ۲۰۲۶

شاہراہوں کی بہتری اور بادینی بارڈر ٹرمینل کے لیے اربوں روپے مختص

کوئٹہ (ویب نیوز)صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی نے بجٹ 2026-27 میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے لیے 27 ارب روپے ترقیاتی اور 20 ارب روپے غیر ترقیاتی فنڈ مختص کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں اور مواصلاتی نظام کی بہتری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاک افغان بارڈر بادینی پر جدید بارڈر ٹرمینل کی تعمیر کے لیے 4.5 ارب روپے رکھے گئے ہیں، جبکہ قلعہ سیف اللہ، جھل مگسی، ڈیرہ بگٹی، کوہلو اور کیچ سمیت مختلف اضلاع میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے منصوبے بھی نئے مالی سال کے ترقیاتی پروگرام کا حصہ ہیں۔