لاہور (اسپورٹس ڈیسک) شان مسعود کو قومی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ مبینہ طور پر کر لیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے جلد باضابطہ اعلان متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کیلئے نئے کپتان کا اعلان کرے گا اور اس سلسلے میں مشاورتی عمل جلد شروع کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر شان مسعود نے خود استعفیٰ نہ دیا تو بورڈ ان کی برطرفی کا اعلان کرسکتا ہے جبکہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز 25 جولائی سے شروع ہوگی۔
