تازہ ترین ۲۶ جولائی ۲۰۲۶

شام میں مسافر بسوں کے تصادم میں 35 افراد ہلاک، 30 زخمی

کوئٹہ(ویب نیوز)شام میں دو مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں کم از کم 35 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔ شامی وزارتِ صحت کے مطابق حادثہ السخنہ اور تدمر کے درمیان پیش آیا۔ حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی ایک بس داخلی سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو لے جا رہی تھی جبکہ دوسری بس میں عام شہری سوار تھے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے اور متعلقہ حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔