اسلام آباد (ویب نیوز) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ناصر بٹ نے ن لیگی حکومت کے خلاف ایک بار پھر سازش ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ بانی پی ٹی آئی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے ناصر بٹ نے کہا کہ اپوزیشن جماعت کے بانی چیئرمین نے جہاں جانا تھا، وہ چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں محسوس ہوتا ہے کہ میاں نواز شریف کی حکومت کے خلاف ایک بار پھر سازش ہونے لگی ہے۔ ناصر بٹ کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف ہر بار واپس آجاتے ہیں جبکہ سازشیں ہمیشہ پیچھے رہ جاتی ہیں۔
