کوئٹہ (ویب نیوز) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے بلوچستان میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن اور سینئر پروفیسرز کی جانب سے احتجاجی کیمپ کے دورے کو مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے ڈاکٹرز برادری کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور جائز مطالبات کے لیے اتحاد مزید مضبوط ہوا ہے۔ وائی ڈی اے کے مطابق سینئر اساتذہ نے ڈاکٹر ماہ نور ناصر کو انصاف دلانے، ڈاکٹروں کے حقوق کے تحفظ اور ہسپتالوں میں طبی عملے کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی، جبکہ تنظیم نے اس تعاون کو صحت کے نظام کی بہتری اور ڈاکٹرز کے وقار کے لیے اہم قرار دیا۔
