پاکستان ۱۴ ستمبر ۲۰۲۶

سیاسی مسائل کا حل سیاسی طور پر نکالا جائے، بیرسٹر گوہر

کوئٹہ(ویب نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سیاسی مسائل کا حل سیاسی طور پر نکالا جائے۔ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجا ناصر عباس سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا انصاف مارچ پرامن ہوگا اور پارٹی نے ہمیشہ پرامن رہنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو پارلیمنٹ سے بھی انصاف نہیں ملا، اب وہ عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مختلف افراد ملاقات کا دعویٰ کر رہے ہیں، تاہم بانی سے ملاقات نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ انصاف مارچ آگے بڑھایا جائے گا اور تمام سیاسی معاملات کو ساتھ لے کر چلیں گے۔