کوئٹہ (ویب نیوز)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جوائنٹ سکرٹری سابق اسپیکر اسمبلی ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ قوم کودرپیش چیلنجز اور فتن نمٹنے کے لیے ہم سب پر بڑی زمہ داریاں عائد ہوتی ہے ملک و معاشرے کی ترقی و خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ فرسودہ نظام ہے سیاسی اور معاشی بحران سے نجات کا واحد راستہ اسلامی انقلاب ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام حادثاتی جماعت نہیں بلکہ اکابرین کی جدوجہد کے تسلسل ہے اکابرین کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانا فریضہ سمجھ کر ملک کے سیاسی میدان میں اترے ہیں ملک کا سیاسی نظام جاگیراداری اور موروثیت کی گرہ سے بندھنے کی وجہ سے سیاسی اور معاشی بحرانوں سے دوچار ہے جاگیردار اور سرمایہ دار نے قوم کو بنیادی حقوق سے محروم رکھ کر عوام کا استحصال کیا گیا چکی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جاری بدامنی، واستحصالی اقدامات اور بنیادی حقوق سے محرومی اور آئینی بحران پر ہر فورم پر آواز اٹھائیںگے اٹھارویں ترمیم اور آئین کے تحت صوبائی خودمختاری اور قدرتی وسائل پر صوبے کے اولین حق کی باوجود محروم کر رکھا ہے حکومت درپیش بحران اور بدامنی کا مسئلہ ذمہ داری اور سنجیدگی سے نہیں لیا جارہا ہے۔ بلوچستان کو بدامنی، احساسِ کمتری اور عدم استحکام کی اس نہج پر لا کھڑا کیا ہے جن کا حل بہت ضروری ہے ۔
