کوئٹہ(ویب نیوز) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے 24 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت کے حکم کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، اسد قیصر، شہرام ترکئی، شاہ احد، شیر علی ارباب، محمد اقبال آفریدی، ڈاکٹر امجد علی، جنید اکبر، شاہد خٹک، زبیر وزیر، عمر ایوب، ارشد عمر زئی، زر عالم، میاں عمر، اختر خان، ہمایوں خان، ریاض خان، عبدالکبیر خان، طفیل انجم، آصف محسود، عجب گل، محمد عثمان، بابر سلیم سواتی، عرفان سلیم، ایڈووکیٹ علی زمان اور ملک شہاب کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے 12 ارکان خیبر پختونخوا اسمبلی جبکہ تین ارکان قومی اسمبلی کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے ہیں۔ وارنٹ تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ نمبر 1033 میں جاری کیے گئے۔
