پاکستان ۱ جون ۲۰۲۶

سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف پی ٹی آئی کی شکایت مسترد کر دی

کوئٹہ (صداقت ویب نیوز): سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دائر شکایت خارج کر دی ہے۔ شکایت پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب خان نے عام انتخابات 2024 میں مبینہ دھاندلی کے الزامات کے تحت دائر کی تھی، جس میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ سپریم جوڈیشل کونسل نے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد شکایت کو ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور فیصلے سے عمر ایوب خان کو باضابطہ طور پر آگاہ بھی کر دیا گیا۔