تازہ ترین ۳ اگست ۲۰۲۶

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 28 ہزار سے تجاوز کر گیا

کوئٹہ(وېب نیوز) بلوچستان سمیت ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، آل بلوچستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1700 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 28 ہزار 436 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونا 1457 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 67 ہزار 314 روپے کا ہوگیا۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 17 ڈالر فی اونس اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 4060 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔ صرافہ تاجروں کے مطابق عالمی معاشی صورتحال، مہنگائی اور سرمایہ کاروں کا محفوظ سرمایہ کاری کی جانب رجحان سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔