کوئٹہ(ویب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سوراب اور مستونگ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی تباہی اور خودکش حملوں کی منصوبہ بندی ناکام بنانا بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی ہر سازش ناکام بنائی جائے گی اور ریاست دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔ وزیراعلیٰ نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ حکومت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی اور صوبے میں امن و استحکام کا قیام اولین ترجیح ہے۔
