پاکستان ۲۲ مئی ۲۰۲۶

سوا چار سال بعد پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر ساڑھے 22 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آئی ایم ایف پروگرام کی دو اقساط اور پانڈا بانڈ سے حاصل ہونے والے فنڈز کے باعث پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر سوا چار سال بعد ایک بار پھر 22 ارب 58 کروڑ 85 لاکھ ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کے باوجود مجموعی ذخائر میں 1 ارب 25 کروڑ 22 لاکھ ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مرکزی بینک کے ذخائر بڑھ کر 17 ارب 8 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں بھی 3 کروڑ 82 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 50 کروڑ 75 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔