تازہ ترین ۱ نومبر ۲۰۲۶

سعودی عرب کے دفاعی تحفظ کے وعدوں پر قائم ہیں: امریکہ

کوئٹہ (ویب نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکہ سعودی عرب کے ساتھ کیے گئے دفاعی اور سکیورٹی وعدوں کی پابندی کرتا ہے اور آئندہ بھی ان پر عمل جاری رکھے گا۔ ان کے مطابق واشنگٹن اور ریاض کے درمیان دفاعی معاملات پر مسلسل رابطے ہیں، جبکہ حالیہ ہفتوں میں سعودی ولی عہد اور امریکی صدر کے درمیان بھی متعدد بات چیت ہوئی ہے۔ روبیو نے کہا کہ امریکہ سعودی عرب کو درپیش خطرات سے نمٹنے میں تعاون جاری رکھے گا اور دیگر ممالک کی جانب سے سعودی دفاع میں معاونت کا بھی خیرمقدم کرتا ہے۔