کوئٹہ (صداقت ویب نیوز): سعودی عرب میں ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے ایک نایاب تاریخی خزانہ دریافت کیا ہے، جس میں سونے، چاندی اور قیمتی جواہرات سے مزین زیورات اور عباسی دور کے 100 سونے کے سکے شامل ہیں۔ یہ دریافت دریہ کے تاریخی مقام پر آثارِ قدیمہ کی کھدائی کے دوران ہوئی، جسے ماہرین نے “دریہ خزانہ” کا نام دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ خزانہ ممکنہ طور پر ایک ہزار سال سے زائد عرصہ قبل کسی حاجی نے مکہ مکرمہ کے سفر کے دوران زمین میں دفن کیا تھا۔ تاریخی ریکارڈ کے مطابق یہ مقام ماضی میں بصرہ سے مکہ مکرمہ جانے والے حجاج کرام کے لیے ایک اہم پڑاؤ تھا، جبکہ سعودی ہیریٹج کمیشن نے اس دریافت کو خطے کی تاریخ اور اسلامی ورثے کے حوالے سے غیرمعمولی اہمیت کا حامل قرار دیا ہے۔
