کوئٹہ (ویب نیوز) سعودی عرب کے شہر ابہا میں ہنگامی حالات کے قومی ابتدائی انتباہی نظام کے ذریعے وارننگ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو ممکنہ خطرے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سعودی شہری دفاع نے لوگوں کو محفوظ عمارتوں اور کھڑکیوں سے دور اندرونی کمروں میں پناہ لینے، غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلنے اور کھلی جگہوں، بالکونیوں اور چھتوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ حکام نے شہریوں کو صرف سرکاری اطلاعات پر اعتماد کرنے اور میزائل یا ڈرون سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز شائع کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
