مقامی ۱۵ ستمبر ۲۰۲۶

سریاب روڈ پر ایم سی بی بینک میں مسلح ڈکیتی، عملے اور صارفین کو یرغمال بنا کر ملزمان فرار

کوئٹہ (ویب نیوز) کوئٹہ کے مصروف علاقے سریاب روڈ پر واقع ایم سی بی بینک میں نامعلوم مسلح افراد نے مبینہ طور پر ڈکیتی کی واردات کرتے ہوئے عملے اور صارفین کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا لیا اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق متعدد مسلح افراد بینک میں داخل ہوئے اور وہاں موجود عملے اور صارفین کو قابو کرنے کے بعد مبینہ طور پر رقم لوٹی اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ سے فنگر پرنٹس سمیت دیگر اہم شواہد اکٹھے کیے ہیں، جبکہ واردات میں لوٹی جانے والی رقم کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور تاحال حتمی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔