مقامی ۲ ستمبر ۲۰۲۶

سردار عطااللہ مینگل کی پانچویں برسی، اختر مینگل کا شاہوانی اسٹیڈیم سانحے کی تحقیقات پر جواب طلب

کوئٹہ (وېب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے اپنے والد سردار عطااللہ مینگل کی پانچویں برسی کے موقع پر گزشتہ سال شاہوانی اسٹیڈیم سریاب کوئٹہ میں ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات پر ریاستی اداروں سے جواب طلب کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ سانحے کو ایک سال گزرنے کے باوجود یہ واضح نہیں کیا گیا کہ حملے کے اصل ذمہ داروں اور سہولت کاروں کے خلاف کیا کارروائی ہوئی اور تحقیقات کہاں تک پہنچیں۔ سردار اختر مینگل نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کو یہ جاننے کا حق ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف کیا اقدامات کیے گئے۔ انہوں نے ریاستی اداروں سے تحقیقات میں پیش رفت سے آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا۔