کوئٹہ (ویب نیوز): رکن بلوچستان اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا ہے کہ انہیں کالعدم بی ایل اے کی جانب سے ایک مرتبہ پھر مبینہ طور پر قتل کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ انہوں نے ان دھمکیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے ہتھکنڈوں سے ہرگز مرعوب نہیں ہوں گے اور نہ ہی عوامی خدمت سے پیچھے ہٹیں گے۔ سردار عبدالرحمان کھیتران کا کہنا تھا کہ دہشت گرد عناصر کے سامنے جھکنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، وہ ہر قسم کی دھمکی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔
