تازہ ترین ۱۱ جولائی ۲۰۲۶

سردار اختر جان مینگل: حق پر ڈٹے رہیں، کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں

کوئٹہ (صداقت انٹرنیشنل ویب نیوز)بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کوئٹہ میں سانحۂ زیارت اور پولیس شہداء کے لواحقین کے جاری دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ دنوں میں مختلف لوگ عوام کو بہکانے کی کوشش کریں گے، مگر دھرنے کے شرکاء کو اپنے حق اور مؤقف پر ثابت قدم رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے بڑے “مداری” اور “جادوگر” مختلف انداز میں آئیں گے، لیکن عوام کو اتحاد، نظم و ضبط اور پُرامن جدوجہد کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے.سردار اختر جان مینگل نے اپنے خطاب میں کہا کہ “پشتون پھر بھی خوش نصیب ہیں کہ انہیں اپنے شہداء کی لاشیں مل جاتی ہیں، مگر ہمیں تو اپنے لاپتا عزیزوں کی لاشیں بھی نہیں ملتیں۔ میرے بھائی کی لاش آج تک مجھے نہیں ملی۔” انہوں نے مزید کہا کہ ظلم کے سہارے کوئی ریاست یا نظام زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکتا اور انصاف کی فراہمی ہی پائیدار امن اور استحکام کی ضمانت ہے۔