تازہ ترین ۲۴ اگست ۲۰۲۶

سرانان میں مزدوروں اور سڑک تعمیر کرنے والی مشینری پر فائرنگ، 5 مزدور جاں بحق، ایک زخمی

سرانان (ویب نیوز) ڈبل روڈ کی تعمیر میں مصروف بے گناہ مزدوروں اور ان کی مشینری پر نامعلوم مسلح افراد نے اچانک فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 5 مزدور جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور سڑک کی تعمیر کا کام روک دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔ متعلقہ اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اور دیگر معلومات اکٹھی کرنا شروع کر دیں، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔