تازہ ترین ۲۲ جولائی ۲۰۲۶

سانحۂ زیارت کے شہداء کی قربانیاں پشتون قوم کے اتحاد کی علامت ہیں، اصغر خان اچکزئی

زیارت/لورالائی (ویب نیوز): عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ سانحۂ زیارت پشتون تاریخ کے المناک واقعات میں سے ایک ہے جس نے متعدد خاندانوں کو ناقابلِ تلافی صدمہ پہنچایا، تاہم شہداء کی قربانیوں نے پشتون قوم میں اتحاد، شعور اور اجتماعی جدوجہد کے جذبے کو مزید مضبوط کیا ہے۔ انہوں نے مختلف علاقوں میں شہداء کے گھروں کا دورہ، فاتحہ خوانی اور لواحقین سے تعزیت کے موقع پر کہا کہ شہداء کے خون نے عوام کو متحد ہونے کا پیغام دیا ہے اور قومی یکجہتی ہی تمام مسائل کا حل ہے۔ انہوں نے حکومت سے انصاف کی فراہمی اور عوامی حقوق کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی امن، قومی وحدت، آئینی حقوق اور وسائل پر عوام کے حق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ اس موقع پر پارٹی کے مرکزی و صوبائی رہنما بھی وفد کے ہمراہ موجود تھے اور شہداء کے لواحقین سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔