کوئٹہ (ویب نیوز)سانحہ زیارت میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین، آل پارٹیز دھرنا کمیٹی اور بلوچستان حکومت کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے، جس کے باعث دھرنا بدستور جاری ہے۔ کوہلہ پھاٹک پر جاری احتجاجی دھرنا چھٹے روز میں داخل ہو گیا، جہاں مختلف سیاسی جماعتوں، وکلا، قبائلی عمائدین، سماجی تنظیموں اور شہریوں نے اظہارِ یکجہتی کیا۔ دھرنا کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔
