کوئٹہ (ویب نیوز) زیارت میں شہید ہونے والے 21 پولیس اہلکاروں کے جنازے کوئٹہ منتقل کر دیے گئے ہیں۔ دھرنا کمیٹی کے مطابق سول ہسپتال میں قانونی اور ضروری کارروائی مکمل ہونے کے بعد تمام شہداء کے جنازے بطور احتجاج بی ایم مال کے سامنے جاری دھرنے میں رکھے جائیں گے۔ کمیٹی کے چیئرمین عجب خان کاکڑ نے کہا ہے کہ جب تک دھرنا کمیٹی کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، اس وقت تک احتجاج اور دھرنا جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کو انصاف، ذمہ دار عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی اور امن و امان کی بحالی کے مطالبات پورے ہونے تک احتجاج ختم نہیں کیا جائے گا۔
