کوئٹہ (ویب نیوز): زیارت کے شہداء کی اجتماعی فاتحہ خوانی جناح ٹاؤن مسجد کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی، مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال، پارٹی کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں، کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور بلوچستان میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
