کوئٹہ (ویب نیوز) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے ضلع زیارت کے چار سیاسی رہنماؤں کے خلاف تھری ایم پی او کے تحت وارنٹس جاری کرنے کے حکومتی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بنیادی انسانی حقوق، سیاسی آزادیوں اور جمہوری اقدار کے خلاف قرار دیا ہے۔ پارٹی کے بیان میں کہا گیا کہ حکومت امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے میں ناکامی کو چھپانے کے لیے سیاسی کارکنوں اور سماجی شخصیات کے خلاف نوآبادیاتی دور کے قوانین استعمال کر رہی ہے۔ پارٹی نے مطالبہ کیا کہ تھری ایم پی او کے تحت جاری تمام وارنٹس فوری واپس لیے جائیں، غیر جمہوری قوانین کا استعمال بند کیا جائے اور شہریوں کے آئینی و جمہوری حقوق کا مکمل احترام یقینی بنایا جائے۔
